اسلام آباد(رم نیوز) کراچی سمیت ملک بھر کے لیے بجلی مزید مہنگی کرنے کی تیاری کر لی گئی ہے۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے مئی کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں قیمتوں میں 82 پیسے فی یونٹ اضافے کے لیے نیپرا میں درخواست دائر کر دی ہے۔ کل ہونے والی نیپرا سماعت میں اگر اس درخواست کی منظوری دی گئی تو صارفین پر 12 ارب روپے کا اضافی مالی بوجھ پڑے گا۔ مئی میں فیول کی اوسط لاگت 9 روپے 25 پیسے رہی، جبکہ تخمینہ 8 روپے 43 پیسے لگایا گیا تھا۔
کراچی سمیت ملک بھر کیلئے بجلی مزید مہنگی ہونے کا خدشہ:نیپرا کل فیصلہ کرے گی