پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، ڈرون اُڑانے پر پابندی میں 30 روز کی توسیع

لاہور(رم نیوز)حکومتِ پنجاب نے سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر صوبے بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع کرتے ہوئے آؤٹ ڈور میں ڈرون اڑانے پر عائد پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے اس پابندی میں مزید 30 روز کی توسیع کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب کی جانب سے یہ اقدام ضابطہ فوجداری 1898 کے سیکشن 144(6) کے تحت اٹھایا گیا ہے۔ نئے احکامات کے مطابق، شادی ہالز اور مارکیز کے اندر ہونے والی تقریبات میں چھوٹے ڈرونز کے محدود استعمال کی اجازت ہوگی، تاہم انڈور تقریبات میں ڈرون کے محفوظ استعمال کو یقینی بنانا مکمل طور پر منتظمین کی ذمہ داری ہوگی۔