آبنائے ہرمز کا مستقبل کیا ہوگا؟، ایران اور عمان کا مشترکہ کمیٹی کے پہلے اجلاس میں اہم مشاورت

مسقط(رم نیوز) دنیا کی اہم ترین بحری گزرگاہ 'آبنائے ہرمز' کے سکیورٹی اور انتظامی امور پر ایران اور عمان کے درمیان قائم مشترکہ کمیٹی کا پہلا اجلاس سلطنتِ عمان کے دارالحکومت مسقط میں منعقد ہوا ہے۔ایرانی نائب وزیرِ خارجہ کاظم غریب آبادی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر جاری اپنے ایک بیان میں بتایا کہ اجلاس کے دوران دونوں ممالک نے خلیجی ساحلی ریاستوں کے خودمختار حقوق پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے مزید واضح کیا کہ اس بیٹھک میں رواں ماہ تہران اور واشنگٹن کے درمیان طے پانے والی مفاہمتی یادداشت کے تناظر میں آبنائے ہرمز کے مستقبل کے انتظام کو سنبھالنے پر بھی غور کیا گیا۔