واشنگٹن (رم نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جاری کشیدگی کو ایک طرف رکھ کر مذاکرات کا عمل دوبارہ شروع کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔ صدر ٹرمپ کے مطابق ایران نے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا ہے، جبکہ ایرانی حکام اس دعوے کو مسترد کر رہے ہیں۔ اس دوران، جنگ بندی کو مستقل بنانے اور کشیدگی کم کرنے کے لیے امریکی نمائندے سٹیو وٹکوف آج دوحہ میں دیگر مذاکراتی ٹیموں کے ساتھ اہم بیٹھک کریں گے۔ ثالثوں کا کہنا ہے کہ فریقین کے درمیان پیش رفت اب بھی کافی پیچیدہ اور سست ہے۔
ایران سے مذاکرات کی بحالی، صدر ٹرمپ کا تنازعات بھول کر آگے بڑھنے کا عزم