سٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس ایک لاکھ 79 ہزار سے تجاوز کر گیا

کراچی(رم نیوز)پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کاروبار کا آغاز زبردست تیزی کے ساتھ ہوا ہے۔ مثبت رجحان کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 1000 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 179,524 کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر مارکیٹ 178,414 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی، تاہم آج صبح سے ہی مارکیٹ گرین زون میں کاروبار کر رہی ہے۔