عالمی یوم پارلیمان، وزیراعظم کا آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کا عزم

اسلام آباد(رم نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی یوم پارلیمان پر اپنے پیغام میں آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی اور جمہوری اداروں کے استحکام کے پختہ عزم کا اعادہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئین کے مطابق اقتدار کا سرچشمہ عوام ہیں اور منتخب نمائندے اس اختیار کو عوامی فلاح کے لیے مقدس امانت سمجھ کر استعمال کرتے ہیں۔ وزیراعظم نے واضح کیا کہ ملکی پارلیمان نے خواتین، اقلیتوں اور چھوٹے صوبوں کو مؤثر نمائندگی دے کر وفاق کو مضبوط کیا ہے۔ انہوں نے پارلیمانی امور میں شفافیت اور عالمی سطح پر امن و پائیدار ترقی کے لیے فعال سفارت کاری کے عزم کو بھی دہرایا۔