لندن (رم نیوز) وٹس ایپ نے پرائیویسی کو مزید محفوظ بنانے کے لیے ایک بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے 'یوزر نیم' کا فیچر متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے، جس کی مدد سے اب صارفین اپنا موبائل نمبر ظاہر کیے بغیر بھی دوسروں سے رابطے میں رہ سکیں گے۔
رواں ہفتے سے مرحلہ وار جاری ہونے والے اس فیچر کے تحت صارفین زیادہ سے زیادہ 35 حروف پر مشتمل ایک منفرد یوزر نیم کا انتخاب کر سکیں گے، جسے بعد میں تبدیل یا حذف بھی کیا جا سکے گا۔ کمپنی کے مطابق، اکاؤنٹ کی رجسٹریشن کے لیے فون نمبر بدستور لازمی رہے گا، لیکن چیٹنگ کے دوران اسے چھپایا جا سکے گا۔
دھوکہ دہی سے بچنے کے لیے نامور شخصیات کے نام عام صارفین کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے اور یہ سہولت 'وٹس ایپ بزنس' پر بھی فراہم کی جا رہی ہے۔