تہران (رم نیوز) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے واضح کیا ہے کہ اگر امریکہ نے معاہدے کی پاسداری کی تو ایران بھی اپنی تمام تر ذمہ داریوں پر عمل درآمد کرے گا، کیونکہ باہمی اتفاق رائے ہمیشہ ایک دو طرفہ عمل ہوتا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر اپنے بیان میں ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ بے بنیاد دھمکیوں کے جواب میں ہمارا طرزِ عمل عقل اور انسانی وقار پر مبنی ہوتا ہے۔ انہوں نے واشنگٹن کو دوٹوک الفاظ میں خبردار کیا کہ جب عمل کا وقت آئے گا تو ایران انتہائی فیصلہ کن انداز میں اور بہادری کے ساتھ اپنا دفاع کرے گا۔
امریکہ مخلص ہوا تو ہم بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے: ایرانی صدر