اسلام آباد (رم نیوز) محکمہ موسمیات نے یکم سے 6 جولائی تک اسلام آباد، لاہور، راولپنڈی، کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت ملک کے مختلف حصوں میں موسلادھار پری مون سون بارشوں کی پیشگوئی کی ہے، جس سے بڑے شہروں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے۔ دوسری جانب نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور پی ڈی ایم اے نے ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ شدید گرمی کے باعث گلیشیرز تیزی سے پگھل رہے ہیں، جس سے پہاڑی جھیلیں پھٹنے، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا شدید خدشہ ہے۔ انتظامیہ نے سیاحوں اور مقامی آبادی کو ندی نالوں سے دور رہنے اور الرٹ رہنے کی تاکید کی ہے۔
کل سے ملک گیر پری مون سون بارشوں کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ اور سیلاب کا ہائی الرٹ