عالمی سطح پر پنجاب یونیورسٹی کا اعزاز، سائنسی تحقیق میں ملک کی تمام جامعات کو پیچھے چھوڑ دیا

لاہور (رم نیوز) پنجاب یونیورسٹی نے سائنسی تحقیق کے عالمی میدان میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ تحقیق کے معتبر ترین بین الاقوامی ادارے 'نیچر پبلشنگ گروپ' نے پنجاب یونیورسٹی کو6.88پوائنٹس کے ساتھ پاکستان کی نمبر ون یونیورسٹی قرار دیا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ جنرل کیٹیگری یونیورسٹی ہونے کے باوجود پنجاب یونیورسٹی نے ملک کی بڑی سائنس اور ٹیکنالوجی کی یونیورسٹیوں کو پیچھے چھوڑدیا ہے۔ اس تاریخی کامیابی پر اساتذہ اور طلبہ نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی کو مبارکباد دی ہے، جبکہ اس کامیابی کو انتظامیہ کی تحقیق دوست پالیسیوں کا ثمر قرار دیا جا رہا ہے۔