’بینک ہالیڈے‘ ،یکم جولائی کو ملک بھر کے بینک پبلک ڈیلنگ کے لیے بند

کراچی (رم نیوز) سٹیٹ بینک نے یکم جولائی کو 'بینک ہالیڈے' کا اعلان کیا ہے، جس کے باعث ملک بھر کے تمام بینک اور مالیاتی ادارے عوامی لین دین کے لیے بند رہیں گے۔ تاہم، بینک ملازمین معمول کے مطابق دفتری امور اور کھاتوں کی کلوزنگ کے لیے حاضر ہوں گے۔ شہریوں کو برانچز جانے کے بجائے اے ٹی ایم، موبائل ایپس اور آن لائن بینکنگ استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔