اسلام آباد(رم نیوز) آن لائن حج پورٹل نے ڈیڑھ لاکھ رجسٹریشنز کا سنگ میل عبور کر لیا ہے۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق، وزیراعظم کی ہدایت پر حج واجبات کی گھر بیٹھے ادائیگی کے لیے 'ون لنک' کا نظام متعارف کرا دیا گیا ہے۔اب رجسٹریشن سے لے کر رقم کی منتقلی تک پورا حج آپریشن مکمل ڈیجیٹل ہوگا، جس سے سمندر پار پاکستانیوں سمیت تمام عازمینِ حج گھر بیٹھے ہی درخواست اور ادائیگی کا عمل پورا کر سکیں گے۔
ڈیجیٹل حج پورٹل کا سنگ میل، ڈیڑھ لاکھ عازمین رجسٹرڈ، واجبات کی آن لائن ادائیگی کے لیے 'ون لنک' کا نظام متعار ف