اسلام آباد(رم نیوز)وفاقی حکومت نے مالی سال کے آخری روز ٹیکس دہندگان کی سہولت کے لیے بینکوں اور سرکاری دفاتر کے اوقات کار میں توسیع کر دی ہے۔سٹیٹ بینک کے مطابق، ٹیکس وصول کرنے والے نجی بینک آج رات 10 بجے تک، جبکہ کسٹمز ڈیوٹی جمع کرنے والی نیشنل بینک کی شاخیں، ایف بی آر اور ایکسائز دفاتر رات 12 بجے تک کھلے رہیں گے تاکہ ٹیکس جمع کرانے کا عمل آج ہی مکمل کیا جا سکے۔
مالی سال کا آخری روز ،ٹیکس وصولی کے لیے بینکوں کے اوقات رات 12 بجے تک بڑھا دیے گئے