صدرِمملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر اوگرا ترمیمی آرڈیننس 2026ء جاری کر دیا

کراچی(رم نیوز) صدرمملکت آصف علی زرداری نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر اوگرا ترمیمی آرڈیننس 2026ء جاری کر دیا ہے۔ جاری کردہ اعلامیے کے مطابق، صدر کے دستخط کے بعد اوگرا آرڈیننس 2002ء کی دفعات 2 اور 3 میں ترامیم کا یہ آرڈیننس فوری طور پر نافذ العمل ہو گیا ہے۔