کراچی(رم نیوز)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کاروبار کے آغاز پر ہی مثبت رجحان دیکھا گیا، جس کے نتیجے میں ہنڈرڈ انڈیکس 1000 سے زائد پوائنٹس کی چھلانگ لگا کر ایک لاکھ 81 ہزار 318 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق پچھلے کاروباری دن انڈیکس ایک لاکھ 80 ہزار 301 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، تاہم آج سرمایہ کاروں کی دلچسپی کے باعث انڈیکس نے ایک بار پھر ایک لاکھ 81 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر لی ہے۔
سٹاک مارکیٹ میں تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 81 ہزار پوائنٹس کی سطح پر بحال