آبنائے ہرمز سے سپلائی بحال، عالمی معیشت دوبارہ فعال ہو رہی ہے: جے ڈی وینس

واشنگٹن(رم نیوز) امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا کہنا ہے کہ اہم ترین بحری گزرگاہ 'آبنائے ہرمز' سے تیل کی ترسیل دوبارہ جنگ سے پہلے کی سطح پر پہنچ چکی ہے، جو عالمی معیشت کے دوبارہ فعال ہونے کی ایک بڑی اور واضح علامت ہے۔ اپنے بیان میں جے ڈی وینس نے بتایا کہ آبنائے ہرمز اس وقت مکمل طور پر کھلی ہے اور وہاں سے بڑے پیمانے پر تیل کی سپلائی جاری ہے، حتیٰ کہ بعض دنوں میں یہ ترسیل جنگ شروع ہونے سے پہلے کے دور سے بھی زیادہ دیکھی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مثبت پیش رفت کے باعث عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی آئی ہے۔ امریکی نائب صدر نے مزید کہا کہ حالیہ لبنان اسرائیل امن معاہدہ اور امریکہ ایران مفاہمتی یادداشت خطے میں استحکام اور توانائی کی محفوظ ترسیل کو یقینی بنانے میں انتہائی معاون ثابت ہوں گے۔