امریکہ ایران مذاکرات پر غیر یقینی، عالمی مارکیٹ میں خام تیل مہنگا

سنگاپور(رم نیوز) امریکہ اور ایران کے درمیان سفارتی مذاکرات پر بے یقینی کے باعث عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے، جس کے بعد برینٹ خام تیل 73.28 ڈالر اور امریکی خام تیل 69.84 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا۔ دوسری جانب، ایشیائی اسٹاک مارکیٹوں میں ملا جلا رجحان رہا جہاں جاپان اور چین کے انڈیکس میں معمولی اضافہ، جبکہ جنوبی کوریا اور آسٹریلیا کے بازاروں میں مندی دیکھی گئی۔