کراکس(رم نیوز) وینزویلا میں 24 جون کو آنے والے 7.2 اور 7.5 شدت کے دو تباہ کن زلزلوں کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 2 ہزار سے زائد ہو گئی ہے جبکہ 10 ہزار سے زائد افراد زخمی ہیں۔ قومی اسمبلی کے صدر خورخے روڈریگیز کے مطابق زلزلے سے 15 ہزار افراد بے گھر ہو چکے ہیں جن کے لیے 69 عارضی پناہ گاہیں قائم کی گئی ہیں۔ دوسری جانب اپوزیشن کا دعویٰ ہے کہ اب بھی 40 ہزار سے زائد افراد لاپتہ ہیں۔ اس وقت دنیا کے 50 سے زائد ممالک کی ریسکیو ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں ملبہ ہٹانے اور لاپتا افراد کی تلاش میں مصروف ہیں۔
وینزویلا زلزلہ, ہلاکتیں 2 ہزار سے بڑھ گئی، ہزاروں افراد ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ