اسلام آباد(رم نیوز) حکومت نے یکم جولائی سے ایل پی جی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ایل پی جی کی فی کلو قیمت 67 روپے 33 پیسے کم ہو کر 241 روپے 43 پیسے مقرر کر دی گئی ہے۔ اس کمی کے بعد 11.8 کلوگرام کا گھریلو سلنڈر 794 روپے سستا ہو کر 2,848 روپے جبکہ کمرشل سلنڈر 3,057 روپے کی بڑی کمی کے بعد 10,960 روپے کا ہو گیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جولائی سے ہو گا جس سے گھریلو اور تجارتی صارفین کو ریلیف ملے گا۔
ایل پی جی کی قیمتوں میں نمایاں کمی، فی کلو قیمت اور سلنڈر سستے