یوٹیوب میں اہم تبدیلیاں، شارٹس کا ڈیزائن ، ڈس لائیک بٹن ختم اور نئے فیچرز متعارف

کیلیفورنیا (رم نیوز) یوٹیوب نے اپنے مختصر ویڈیوز کے پلیٹ فارم 'شارٹس' کو ری ڈیزائن کرتے ہوئے کئی اہم تبدیلیاں کر دی ہیں۔ نئی اپ ڈیٹس کے تحت اب شارٹس میں ٹیکسٹ اور آئیکونز چھپانے کے لیے 'کلیئر سکرین موڈ' اور ویڈیو تیز دیکھنے کے لیے 'ڈبل پلے بیک سپیڈ' کا فیچر شامل کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ روایتی لائیک بٹن کو 'ہارٹ آئیکون' سے بدل دیا گیا ہے، جبکہ غیر منصفانہ استعمال کے باعث 'ڈس لائیک' بٹن کو مستقل طور پر ختم کر دیا گیا ہے۔ اب صارفین ناپسندیدہ ویڈیوز کو روکنے کے لیے 'ناٹ انٹرسٹڈ' اور 'ڈونٹ ریکومینڈ' جیسے آپشنز استعمال کر سکیں گے۔