آسٹریلیا نے شہریوں کے افغانستان سفر پر پابندی لگا دی

کینبرا(رم نیوز)آسٹریلیا نے شدید سیکیورٹی خدشات کے باعث اپنے شہریوں کو افغانستان کا سفر نہ کرنے کی سخت ہدایت جاری کر دی ہے۔آسٹریلوی محکمہ خارجہ کے مطابق افغانستان میں سیکیورٹی صورتحال انتہائی خطرناک اور غیر یقینی ہے، جہاں دارالحکومت کابل سمیت کوئی بھی علاقہ محفوظ نہیں ہے۔ ماضی میں آسٹریلوی شہریوں کی ہلاکتوں اور غیر قانونی حراست کے واقعات کے بعد شہریوں کو سیاحت یا کاروبار کے لیے بھی وہاں جانے سے روک دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ آسٹریلیا کے علاوہ امریکہ، برطانیہ اور کینیڈا بھی اپنے شہریوں کے لیے ایسی ہی سخت سفری پابندیاں جاری کر چکے ہیں۔