کراچی(رم نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا سلسلہ برقرار ہے، جہاں ہنڈرڈ انڈیکس 1500 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 85 ہزار 665 کی تاریخی سطح پر پہنچ گیا ہے۔گزشتہ روز بھی مارکیٹ 3 ہزار 748 پوائنٹس کی ریکارڈ ترقی کے ساتھ 1 لاکھ 84 ہزار 50 پر بند ہوئی تھی، تاہم آج کاروبار کے آغاز پر ہی مارکیٹ نے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے۔
سٹاک مارکیٹ ، ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 85 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا