"پاک حج" ایپ کے ذریعے 1 لاکھ 78 ہزار افراد گھر بیٹھے رجسٹرڈ

اسلام آباد(رم نیوز)آن لائن حج پورٹل اور "پاک حج" موبائل ایپ کے ذریعے ابتدائی 10 دنوں کے اندر ہی 1 لاکھ 78 ہزار سے زائد عازمین نے کامیابی سے اپنی رجسٹریشن کروا لی ہے۔ سرکاری ترجمان کے مطابق حج انتظامات کو مکمل طور پر ڈیجیٹائز کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں 'ون لنک' کے ذریعے واجبات کی آن لائن ادائیگی کا نظام بھی آخری مراحل میں ہے، جس کے بعد مقامی عازمین سمیت سمندر پار پاکستانیوں کو بھی بینکوں کے چکر کاٹے بغیر دنیا بھر سے رجسٹریشن اور ادائیگی کی سہولت میسر ہوگی۔