پاک چین دوستی نسلوں پر محیط، سی پی سی کا وژن چین کی ترقی کی بنیاد ہے: اسحاق ڈار

اسلام آباد(رم نیوز) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 105ویں سالگرہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ چینی قیادت کی مؤثر پالیسیوں اور وژن کے باعث چینی عوام نے بے مثال خوشحالی حاصل کی اور لاکھوں افراد غربت سے باہر نکلے۔ انہوں نے پاک چین تعلقات کی مضبوطی میں کمیونسٹ پارٹی کے کلیدی کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاک چین دوستی نسلوں پر محیط ہے۔ اسحاق ڈار نے سی پیک کو دونوں ممالک کی ترقی کا محور قرار دیا اور کہا کہ 'سی پیک ٹو' کے ذریعے پاکستان ترقی کے نئے سفر پر گامزن ہے، جبکہ دونوں ممالک نے ہمیشہ علاقائی اور عالمی امن کے لیے مثبت کردار ادا کیا ہے۔