عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں چار ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئیں

دوحہ(رم نیوز) قطر میں امریکہ اور ایران کے درمیان بالواسطہ مذاکرات میں مثبت پیش رفت کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں تیزی سے گر گئیں۔ برینٹ کروڈ 70.84 ڈالر اور امریکی خام تیل 67.75 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آ گیا ہے۔دو روزہ بات چیت کے دوران آبنائے ہرمز میں بحری سلامتی اور ایرانی اثاثوں کی بحالی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔