نئے مالی سال پر ٹیکسز کی ایڈجسٹمنٹ، کلائمیٹ سپورٹ لیوی میں اضافہ، پیٹرولیم لیوی میں کمی

اسلام آباد(رم نیوز) حکومت نے نئے مالی سال کے پہلے ہی دن پیٹرولیم مصنوعات پر عائد ٹیکسز کے ڈھانچے میں بڑی تبدیلی کرتے ہوئے 'کلائمیٹ سپورٹ لیوی' دگنی کر دی ہے، تاہم سمارٹ ایڈجسٹمنٹ کے باعث عوام پر قیمتوں کا فوری بوجھ نہیں پڑے گا۔

حکومتی فیصلے کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل پر کلائمیٹ سپورٹ لیوی ڈھائی روپے سے بڑھا کر 5 روپے فی لیٹر کر دی گئی ہے۔ دوسری جانب، اسی تناسب سے ریلیف دیتے ہوئے پیٹرول اور ڈیزل پر عائد بنیادی 'پیٹرولیم لیوی' میں ڈھائی، ڈھائی روپے فی لیٹر کی کمی کر دی گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ پٹرولیم لیوی میں یہ کمی نئے ٹیکس (کلائمیٹ سپورٹ لیوی) کے اضافے کو بیلنس کرنے کے لیے کی گئی ہے، جس کی وجہ سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رہیں گی اور ان میں کوئی ردوبدل نہیں ہوگا۔