دوحہ(رم نیوز)قطر اور پاکستان کی ثالثی میں ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ مذاکرات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ قطری وزارتِ خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری کے مطابق، دوحہ میں دونوں ممالک کے وفود سے الگ الگ ملاقاتوں کے دوران 'اسلام آباد مفاہمتی یادداشت' پر مثبت بات چیت ہوئی، جسے 'لیک لوسرن سمٹ' کے تسلسل میں آگے بڑھایا جا رہا ہے۔ تمام فریقین نے اتفاق کیا ہے کہ مذاکرات کا اگلا دور ایران کے سابق سپریم لیڈر کی آخری رسومات کے فوراً بعد شروع کیا جائے گا۔دوسری جانب، سابق ایرانی سپریم لیڈر کی تدفین کی مرکزی تقریبات 7 جولائی کو قم میں ہوں گی۔
دوحہ مذاکرات میں اہم پیش رفت، اگلا دور سابق سپریم لیڈر کی تدفین کے بعد ہوگا