کراچی(رم نیوز)انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا 91 ڈالر مہنگا ہو کر 4,063 ڈالر کا ہو گیا ہے۔ عالمی مارکیٹ کے زیر اثر پاکستان میں بھی 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 9,100 روپے کے بھاری اضافے سے 4 لاکھ 28 ہزار 736 روپے جبکہ فی 10 گرام سونا 7,802 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 67 ہزار 572 روپے ہے۔ مزید برآں، فی تولہ چاندی بھی 203 روپے مہنگی ہو کر 6,445 روپے ہو گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ کے اثرات، سونے کی قیمتیں بلند سطح پر