سٹاک مارکیٹ ، ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 85 ہزار کی نئی حد عبور کر گیا

کراچی(رم نیوز)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان کا سلسلہ برقرار ہے اور کاروباری ہفتے کے پانچویں و آخری روز بھی مارکیٹ کا آغاز زبردست تیزی کے ساتھ ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق، آج صبح ٹریڈنگ کے آغاز پر ہی سٹاک مارکیٹ میں زبردست سرگرمی دیکھی گئی اور ہنڈرڈ انڈیکس میں 500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اس تیزی کے نتیجے میں پاکستان سٹاک مارکیٹ کا انڈیکس ایک لاکھ 85 ہزار 116 پوائنٹس کی تاریخی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے بعد ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 84 ہزار 520 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔