لاس اینجلس(رم نیوز)فٹ بال ورلڈ کپ کے راؤنڈ آف 32 میں سپین نے آسٹریا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 3-0 سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔میچ میں ہسپانوی ٹیم کا گیند پر 65 فیصد قبضہ رہا۔ سپین کی جانب سے اویارزبال نے 36ویں اور 89ویں منٹ میں دو، جبکہ پیڈرو پورو نے 66ویں منٹ میں ایک گول سکور کیا۔ واضح رہے کہ 2010 کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ سپین کی ٹیم ورلڈ کپ کا کوئی ناک آؤٹ میچ جیتنے میں کامیاب ہوئی ہے۔
ورلڈ کپ: سپین آسٹریا کو ہرا کر پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا