چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا جدہ میں کرکٹ سٹیڈیم کا دورہ؛ جاری منصوبوں کا معائنہ

لاہور(رم نیوز)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے سعودی عرب کرکٹ فیڈریشن کے چیئرمین شہزادہ سعود بن مشعل آل سعود کے ہمراہ جدہ میں قائم کنگ فہد عبدالعزیز یونیورسٹی کے جدید کرکٹ سٹیڈیم کا دورہ کیا اور وہاں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ دورے کے دوران محسن نقوی کو سٹیڈیم کی تعمیر اور مستقبل کے توسیعی منصوبوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ یہ سٹیڈیم سعودی عرب میں بین الاقوامی کرکٹ ایونٹس کے انعقاد کی راہ ہموار کرے گا، اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے لیے سعودی عرب میں کرکٹ کے فروغ کا حصہ بننا ایک بڑا اعزاز ہے۔