لاہور(رم نیوز)ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے مون سون کی بارشوں کے پیشِ نظر سرکاری و نجی سکولوں کے لیے ہنگامی حفاظتی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ مراسلے کے مطابق تمام سکولوں کو عمارتوں، بجلی کی وائرنگ اور نکاسیِ آب کے انتظامات کی فوری چیکنگ کی ہدایت کی گئی ہے۔ اتھارٹی نے واضح کیا ہے کہ خستہ حال یا غیر محفوظ عمارتوں میں فٹنس سرٹیفکیٹ کے حصول تک تدریسی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔ علاوہ ازیں، شدید بارش اور آندھی کے دوران طلبہ کو باہر نکالنے پر پابندی ہوگی اور سکولوں کو فرسٹ ایڈ کٹ یقینی بنانی ہوگی۔ ہدایات پر عمل نہ کرنے والے تعلیمی اداروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
بارشوں کا سیزن, لاہور کے سکولوں کے لیے الرٹ