پی سی بی نے 14 کھلاڑیوں کو غیر ملکی لیگز کے لیے این او سی جاری کر دیا

لاہور(رم نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے 14 کرکٹرز کو بیرونِ ملک لیگز کھیلنے کے لیے این او سی جاری کر دیے ہیں۔ ان کھلاڑیوں میں سے 13 کرکٹرز کو گلوبل سپر لیگ 2026 کے لیے اجازت دی گئی ہے، جن میں محمد حارث، عبداللہ شفیق، عثمان خان، مہران ممتاز، شہاب خان، محمد نعیم، شامل حسین، فرحان یوسف، علی شبیر، محمد فاروق، محمد عمران، محمد باسط اور خلیل احمد شامل ہیں۔ جبکہ نوجوان کھلاڑی معاذ صداقت کو کیریبین پریمیئر لیگ کے لیے این او سی جاری کیا گیا ہے۔