ایران کو مذاکرات کے لیے ہم نے ایک ہفتے کا وقت دیا ہے: امریکی صدر

واشنگٹن(رم نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران امریکہ کے ساتھ معاملہ طے کرنے کے لیے شدید بے تاب ہے، تاہم ہم نے انہیں جنازے کے لیے ایک ہفتے کی مہلت دی ہے۔ امریکہ کے 250 ویں یومِ تاسیس کی تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے ایک ہی دن میں وینزویلا کو شکست دی اور ایران کو بھی نشانہ بنایا، جس کے بعد وہ اب سمجھوتہ کرنا چاہتے ہیں۔ ٹرمپ نے جو بائیڈن انتظامیہ پر ملک کو تباہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ دو سال پہلے دنیا امریکہ پر ہنستی تھی لیکن آج ہماری طاقت کی وجہ سے دنیا عزت کرتی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ امریکہ امن پسند ہے لیکن کسی بھی خطرے کو برداشت نہیں کرے گا۔