تہران: آیت اللہ خامنہ ای کی آخری رسومات شروع، دنیا بھر کے رہنماؤں کی شرکت

تہران(رم نیوز) ایران کے مرحوم سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی سرکاری آخری رسومات کا تہران میں آغاز ہو گیا ہے، جس میں پاکستان، چین، روس اور سعودی عرب سمیت دنیا بھر سے اعلیٰ سطح کے وفود شریک ہو رہے ہیں۔ پاکستان سے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں اہم سیاسی و مذہبی رہنماؤں کا وفد تہران پہنچا ہے۔ عالمی رہنماؤں میں روس کے دمتری میدویدیف، چین کے ہی وی، اور افغان طالبان حکومت کے ملا عبدالغنی برادر نمایاں ہیں۔ علاقائی کشیدگی کے باوجود سعودی عرب، قطر، بحرین اور عمان کے وفود بھی تعزیت کے لیے موجود ہیں۔ آخری رسومات میں عراقی صدر، ترکیہ کے نائب صدر، حماس اور حزبواللہ کے کمانڈرز سمیت مختلف عالمی تنظیموں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی ہے۔