پٹرول اور ڈیزل پر عائد پٹرولیم لیوی کی شرح تبدیل، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(رم نیوز) وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات پر عائد پٹرولیم لیوی کی شرح میں ردوبدل کر دیا ہے، جس کے تحت پٹرول پر لیوی بڑھا دی گئی جبکہ ڈیزل پر کم کر دی گئی ہے۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول پر عائد پٹرولیم لیوی میں 6 روپے 22 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی لیوی 70 روپے 36 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ دوسری جانب ہائی سپیڈ ڈیزل پر لیوی میں 6 روپے 22 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل پر لیوی 70 روپے 82 پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے تحت مٹی کے تیل پر پٹرولیم لیوی 20 روپے 36 پیسے اور پٹرولیم مصنوعات پر 5 روپے فی لیٹر کاربن لیوی بدستور برقرار رہے گی۔