پیرس(رم نیوز)فرانس میں جون کے آخری ہفتے کے دوران پڑنے والی شدید گرمی کی لہر نے بڑے پیمانے پر جانی نقصان پہنچایا ہے۔ قومی صحت ایجنسی کے مطابق، 22 سے 28 جون کے درمیان ملک میں 2,025 اموات رپورٹ ہوئیں، جو کہ گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں 29 فیصد زیادہ ہیں۔ محکمہ صحت نے صورتحال کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے ملک بھر کے ہسپتالوں کو ہائی الرٹ کر دیا ہے اور شہریوں کو بلا ضرورت گھروں سے نہ نکلنے اور زیادہ سے زیادہ پانی استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔
فرانس میں ہیٹ ویو ، ایک ہفتے میں 2 ہزار سے زائد اموات