صدر آصف زرداری آئندہ ہفتے بشکیک کا سرکاری دورہ کریں گے

اسلام آباد(رم نیوز) صدرِ مملکت آصف علی زرداری آئندہ ہفتے کرغیزستان کا باضابطہ سرکاری دورہ کریں گے۔ اس اہم دورے کا مقصد دونوں ممالک کے مابین سفارتی اور اقتصادی روابط کو مزید مضبوط بنانا ہے۔ صدر زرداری کرغیزستان کے دارالحکومت بشکیک میں وہاں کے صدر اور وزیر اعظم سے الگ الگ ملاقاتیں کریں گے، جن میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی تعاون پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ بشکیک میں قائم یادگارِ شہداء کا دورہ بھی کریں گے اور وہاں حاضری دے کر پھولوں کی چادر چڑھائیں گے۔