ٹیکساس(ر م نیوز) فیفا ورلڈ کپ 2026 میں مصر نے نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ پر 4-2 سے شکست دی اور پہلی بار ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی حاصل کی۔ ڈیلاس سٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ کا مقررہ اور اضافی وقت 1-1 گول سے برابر رہا تھا۔ مصر کی جانب سے 13ویں منٹ میں امام عاشور نے گول کر کے برتری دلائی، جسے آسٹریلیا نے 55ویں منٹ میں برابر کر دیا۔ میچ کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا جہاں مصر نے اپنی چاروں پنالٹیز کو گول میں تبدیل کیا جبکہ آسٹریلیا صرف دو سکور کر سکا۔ اس تاریخی فتح کے بعد اب مصری ٹیم 7 جولائی کو اٹلانٹا میں پری کوارٹر فائنل کھیلے گی۔
فیفا ورلڈ کپ: مصر کی آسٹریلیا کو پنالٹیز پر شکست، پری کوارٹر فائنل میں رسائی