دوحہ/تہران(رم نیوز)ایران اور قطر کے درمیان 5 ماہ سے معطل بحری تجارت دوبارہ بحال ہو گئی ہے۔ ایرانی حکام کے مطابق، ایران کی دیر بندرگاہ اور قطر کی الرویس بندرگاہ کے درمیان تجارتی جہازوں اور کشتیوں کی آمدورفت کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ قطری وزارتِ ٹرانسپورٹ نے تمام آپریٹرز کو بحری ضوابط کی سختی سے پابندی کرنے کی ہدایت کی ہے۔ یہ پیش رفت خطے میں فوجی کارروائی کے دوران ایک قطری شہری کی موت کے اعلان کے ایک دن بعد سامنے آئی ہے۔
5 ماہ بعد ایران اور قطر کے درمیان بحری تجارت بحال