لاہور اور گردونواح میں مون سون کی بارش، حبس کا زور ٹوٹ گیا

لاہور(رم نیوز)صوبائی دارالحکومت لاہور اور گردونواح کے مختلف علاقوں میں ٹھنڈی ہوائیں چلنے اور بوندا باندی کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں ہوا کی رفتار 13 کلومیٹر فی گھنٹہ اور نمی کا تناسب 69 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ پنجاب کے دیگر اضلاع بشمول نارووال میں بھی وقفے وقفے سے بادل برسنے کا سلسلہ جاری ہے۔ دوسری جانب، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے بالائی اضلاع میں شام یا رات کے وقت آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جبکہ سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور مرطوب رہے گا۔