نیوجرسی(رم نیوز)فیفا ورلڈ کپ 2026 کے پری کوارٹر فائنل میں ناروے کے ہاتھوں 1-2 سے اپ سیٹ شکست کے بعد برازیل کے اسٹار فٹبالر نیمار جونیئر نے بین الاقوامی فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ میچ میں ناروے کی جانب سے دونوں گول ایرلنگ ہالینڈ نے سکور کر کے اپنی ٹیم کو پہلی بار کوارٹر فائنل میں پہنچایا، جبکہ برازیل کے لیے واحد گول نیمار کی وجہ سے آخری لمحات میں پنالٹی پر ہوا۔ نیمار نے میڈیا سے گفتگو میں جذباتی انداز میں اپنے کیریئر کے خاتمے کا اعلان کیا۔ شائقین کی جانب سے انہیں شاندار فٹبال سفر پر زبردست خراجِ تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔
عالمی کپ سے باہر ہونے پر نیمار دلبرداشتہ، انٹرنیشنل فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان