ملک بھر میں 10 جولائی تک موسلا دھار بارشوں کا الرٹ، ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ

اسلام آباد(رم نیوز)نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے آج سے 10 جولائی تک کشمیر، بالائی خیبرپختونخوا، اسلام آباد، پوٹھوہار، پنجاب اور بلوچستان میں گرج چمک کے ساتھ شدید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔ این ڈی ایم اے کے مطابق، بارشوں سے بڑے دریاؤں اور ڈیموں میں پانی کے بہاؤ میں معمولی اضافہ ہوگا تاہم بڑے سیلاب کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔ البتہ، پہاڑی ندی نالوں میں اچانک طغیانی، نشیبی علاقوں میں جل تھل اور خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر کے پہاڑی سلسلوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ظاہر کیا گیا ہے۔