کاراکاس(رم نیوز)وینزویلا میں آنے والے تباہ کن زلزلے کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال مزید سنگین ہو گئی ہے اور اب تک ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 3 ہزار 342 تک پہنچ گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق 24 جون کو ملک میں 7.2 اور 7.5 شدت کے دو انتہائی ہولناک زلزلے آئے تھے، جن کی وجہ سے بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لیے بڑے پیمانے پر ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ اس وقت بحالی اور امدادی سرگرمیوں میں بہت سے امدادی کارکن بھی حصہ لے رہے ہیں۔
وینزویلا زلزلہ: ہلاکتوں کی تعداد 3 ہزار 3 سو سے متجاوز