کراچی(رم نیوز)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ملک میں بیرونی و اندرونی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے 'انویسٹ پاک پورٹل' کا افتتاح کر دیا ہے، جس کے تحت اب عام شہری اور نوجوان جاز کیش ایپ کے ذریعے محض 5 ہزار روپے سے بھی سرمایہ کاری شروع کر سکیں گے۔ کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ اس پورٹل کا مقصد سرمایہ کاری کے عمل کو تیز رفتار بنانا اور سرمایہ کاروں کو ون ونڈو سہولیات دینا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ معاشی ترقی کے لیے نجی شعبہ اور متوسط طبقہ انتہائی اہم ہیں، اور خوش آئند بات یہ ہے کہ اسٹاک مارکیٹ میں بھی اب سرمایہ کاروں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔
وزیر خزانہ نے ’انویسٹ پاک پورٹل‘ متعارف کروا دیا