وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی ضم اضلاع میں سروس ڈلیوری کیلئے 3 ماہ کی ڈیڈ لائن

پشاور(رم نیوز)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے انتظامیہ کو ضم شدہ اضلاع میں عوامی خدمات کی فراہمی بہتر بنانے کے لیے تین ماہ کی مہلت دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اس عرصے میں عوام کو عملی تبدیلی نظر آنی چاہیے۔ انہوں نے شمالی وزیرستان میں ایک ہفتے کے اندر ترقیاتی سرگرمیاں بحال کرنے کا حکم دیا۔سکولوں میں اساتذہ اور ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی کمی دور کرنے کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت کی اوردہشت گردی کے خلاف فرنٹ لائن کا کردار ادا کرنے پر ان اضلاع کو جدید اسلحہ اور آلات کی فراہمی میں پہلی ترجیح دینے کا اعلان کیا۔