اسلام آباد(رم نیوز)صدرِ مملکت آصف علی زرداری کرغز صدر کی دعوت پر آج سے 9 جولائی تک کرغزستان کا سرکاری دورہ کریں گے، جہاں وہ ایک اعلیٰ سطح کے وفد کی قیادت بھی کر رہے ہیں۔ صدر زرداری کرغز صدر اور پارلیمان کے سپیکر سے ملاقاتیں کریں گے، جس میں وفود کی سطح پر باہمی، علاقائی اور عالمی امور پر گفتگو ہوگی۔ تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، زراعت، ٹیکسٹائل، صحت اور سیاحت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات چیت کی جائے گی۔ گزشتہ 21 برسوں میں کسی بھی پاکستانی صدر کا کرغزستان کا یہ پہلا دورہ ہے، جو دسمبر 2025 میں کرغز صدر کے دورہ پاکستان کے تسلسل میں ہو رہا ہے۔
صدر آصف علی زرداری آج کرغزستان کے 4 روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے