کراچی (رم نیوز)محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج سے درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ظاہر کیا ہے، جس کے تحت آئندہ تین روز کے دوران مطلع جزوی ابرآلود اور موسم مرطوب رہے گا۔ حکام کے مطابق شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے، جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 28 سے 30 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کی توقع ہے۔ اس دوران جنوب مغرب کی سمت سے سمندری ہوائیں چلتی رہیں گی، اور صبح یا رات کے اوقات میں شہر میں کہیں کہیں بوندا باندی بھی ہو سکتی ہے۔ دوسری جانب عمرکوٹ اور تھرپارکر میں کچھ مقامات پر بارش کا امکان ہے۔
کراچی میں آج سے گرمی بڑھنے کی پیشگوئی، پارہ 37 ڈگری تک جانے کا امکان