اقوام متحدہ کا حماس کی جانب سے غزہ کی انتظامی کمیٹی تحلیل کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم

نیویارک(رم نیوز)اقوام متحدہ نے غزہ میں حماس کی جانب سے انتظامی کمیٹی کو تحلیل کرنے کے اقدام کا خیر مقدم کیا ہے۔ عالمی ادارے کے ترجمان سٹیفن دو جارک کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ جنگ بندی کے معاہدے اور سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد میں معاون ثابت ہوگا۔ انہوں نے واضح کیا کہ اقوام متحدہ خطے میں پائیدار امن اور استحکام کے لیے فلسطینی اتھارٹی کے تحت ایک متحدہ اور مؤثر فلسطینی حکومت کے قیام کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔