سٹاک مارکیٹ ، ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 88 ہزار پوائنٹس سے متجاوز

کراچی(رم نیوز) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز آغاز ہی میں انڈیکس 600 سے زائد پوائنٹس بڑھ گیا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس 1 لاکھ 88 ہزار 126 پوائنٹس کی نئی تاریخی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری روز بھی مارکیٹ 2,082 پوائنٹس کے بھاری اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 87454 پر بند ہوئی تھی۔